بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا دودھ پی لینے کی صورت میں نکاح کا حکم


سوال

شوہرنے  بیوی کا دودھ پی لیا، کیانکاح فاسدہوگیا؟

جواب

بیوی کا دودھ پینا حرام اور کبیرہ گناہ  ہے، اگر نا سمجھی میں پی لیا  تو فوری توبہ و استغفار کرنا چاہیے، اور آئندہ احتیاط لازم ہے، تاہم اس کی وجہ سے  نکاح فاسد نہیں ہوگا۔

الدر المختار  میں ہے:

"(و لم يبح الإرضاع بعد مدته) لأنه جزء آدمي و الانتفاع به لغير ضرورة حرام على الصحيح شرح الوهبانية."

(كتاب النكاح، باب الرضاع، ٣ / ٢١١ ، ط: دار الفكر)

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:

"مص رجل ثدي زوجته لم تحرم".

(قوله: مصّ رجل) قيد به احترازًا عما إذا كان الزوج صغيرًا في مدة الرضاع فإنها تحرم عليه."

(كتاب النكاح، باب الرضاع:  ٣ /  ٢٢٥، ط: دار الفکر)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201596

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں