بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بد کردار کے مکان میں کرائے پر رہنا


سوال

میں ایک کرایہ مکان میں رہتاہو ں، اس کے مالکِ  مکان کے اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ نا جائز تعلقات ہیں؛ لہذا ہم اس مکان میں رہ سکتے ہیں؟

جواب

اس بارے میں سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں، جب تک کسی کے بارے میں ثبوت یا قرائنِ قویہ نہ ہوں، غلط گمان قائم کرنا گناہ ہے۔  اور اگر واقعۃً  ایسا ہو تو  جہاں تک اصلاح کی امید ہو  آپ ان کو مصلحت سے سمجھانے کی کوشش کریں۔ بہر حال آپ ان کے عمل سے بری الذمہ ہیں, لہذا  اس گھر  میں رہنے کی گنجائش ہے۔ البتہ نیک پڑوس تلاش کرکے رہنا چاہیے، تاکہ نیک  ماحول کا اثر آپ کے گھر میں بھی ہو، اور نیک لوگوں سے ہی معاملات کی کوشش کرنی چاہیے، ان کی برکات ان سے معاملات کے ذریعے بھی پہنچتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201400

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں