بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

براق نام رکھنے کا حکم


سوال

 براق نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اس کا معنی کیا ہے؟

جواب

1۔’’بُرَاق‘‘ :یعنی "باء" پر پیش کے ساتھ، یہ جنت کی سواری ہے، جس پر سوار ہوکر رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے  معراج کی رات سفر کیا تھا، اس تلفظ کے ساتھ بچے کا نام ’’بُراق‘‘ رکھنا درست نہیں۔

’’بَرّاق‘‘: (باء پر زبر اور اس کے بعد راء پر تشدید ) تلفظ ہو تو اس کے معانی ہیں :’’چمک  دار، روشن‘‘ (مصباح اللغات:ص57،ط:قديمي)،اس تلفظ کے ساتھ بچے کا نام رکھنا درست ہے۔البتہ بہتر يہ ہے كہ  بچوں كے نام صحابہ كرام / صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں  پر  یا اچھا بامعنی نام رکھا جائے۔ ہماری ویب سائٹ پر اچھے بامعنی نام دیکھے جاسکتے ہیں، ذیل میں اس کا لنک ملاحظہ ہو:

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100676

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں