بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بلوغ میں احتلام کا اعتبار ہے مونچھ اور زیر ناف بال نکلنے کا اعتبار نہیں


سوال

میں جب ۱۳ سال کا تھا اس وقت ہلکی ہلکی داڑھی اور مونچھ اور زیرِ ناف بال نکلے تھے،  لیکن احتلام ۱۴ سال کی عمر میں ہوا تھا تو  اِس حساب سے میں بالغ ۱۳ سال کی عمر میں ہوا ہوں گا یا ۱۴ سال کی عمر میں ہوا ہوں گا؟

جواب

بلوغ میں احتلام کا اعتبار ہے مونچھ اور زیر ناف بال  نکلنے کا اعتبار نہیں؛  لہذا جب آپ کو پہلی بار احتلام چودہ سال   کی عمر میں ہوا ہے تو آپ اس وقت (14سال) سے بالغ  شمار ہوں گے۔

(بلوغ الغلام بالاحتلام والإحبال والإنزال).

(الدرالمختار مع رد المحتار: كتاب الحجر(6/ 253)،ط. سعيد)

فقط، والله اعلم


فتوی نمبر : 144211201543

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں