بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بوڑھی بیوی صحبت سے انکار کرے تو کیا حکم ہے؟


سوال

 بوڑھے میاں بیوی میں اکثر بوڑھی عورت اپنے میاں کے ساتھ صحبت کرنا نہیں چاہتی، جس کی وجہ سے ان کے درمیان اکثر جنگ و جدل رہتی ہے، اور حقوق کے حوالے سے دیکھا جائے تو شوہر کا بھی تو بیوی پر حق ہے،   اس ضمن میں اگر بیوی منع کرے صحبت سے تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ بوڑھی خاتون کے انکار کی وجہ اگر کوئی شرعی مجبوری ہو، تو  اس صورت میں شوہر کو اس کی رعایت رکھنی  چاہیے، اور  اسے  معذور  سمجھ کر صبر کرنا  چاہیے،  اور اگر اس کے  لیے صبر ممکن نہ ہو  اور دوسرے نکاح کی استطاعت ہو تو دوسرا نکاح کرکے اپنی جائز خواہشات پوری کر سکتا ہے،  البتہ اگر    شرعی عذر    کے بغیر   صحبت سے انکاری ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ خاتون گناہ گار ہوگی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200468

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں