بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بو علی نام رکھنا


سوال

الحمد للہ،  اللہ پاک نے بیٹے کی نعمت عطا کی ہے جس کا نام میں نے "بو علی"  رکھنے کا سوچا ہےو کیا یہ درست نام ہے؟  اور کیا  یہ  شخصیت کے لیے بہتر رہے گا؟ 

جواب

لفظ بو ، "ابو"  کا مخفف  ہے، جس کے معنی والد کے آتے ہیں، اور "بو علی"  کا مطلب ہے علی کا والد، جو کہ عربی زبان میں بطور, کنیت مستعمل ہے،  اگرچہ "بو علی"  بطور نام رکھا جا سکتا ہے، تاہم اپنے بیٹے کا نام یا تو صرف "علی"  رکھنا، یا "محمد علی" رکھنا بہتر ہوگا۔

"علی"  اچھا نام ہے، شخصیت پر اس کے اثرات بھی ان شاء اللہ اچھے ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں