بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 ربیع الثانی 1446ھ 07 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بوس وکنار کے دوران بیوی کا انزال ہوجائے اور شوہر کا نہیں تو غسل کا حکم


سوال

 اگر شوہر  بیوی سے بوس وکنار کے دوران  اس کی شرمگاہ میں  انگلی داخل کردے اور بیوی کا انزال ہو جائے  تو کیا غسل صرف بیوی پر فرض ہو گا یا دونوں پر فرض ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر بیوی سے بوس وکنار کے  دوران شوہر نے اس کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرلی اور  بیوی کا انزال ہوگیا  تو اس(بیوی)  پر غسل واجب ہوجائے گا، تاہم اگر شوہر کا انزال نہیں ہوا ہو تو اس پر غسل واجب نہیں ہوگا۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"منها الجنابة وهي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء.

كذا في محيط السرخسي من الرجل والمرأة في النوم واليقظة. كذا في الهداية وتعتبر الشهوة عند انفصاله عن مكانه لا عند خروجه من رأس الإحليل. كذا في التبيين."

(كتاب الطهارة، الباب الثاني في الغسل، الفصل الثالث في ‌المعاني ‌الموجبة للغسل، ج:1، ص:14، ط:دار الفکر)

وفيه أيضاً:

"لأن ‌خروج ‌منيها ‌إلى ‌فرجها الخارج شرط لوجوب الغسل عليها وعليه الفتوى."

(كتاب الطهارة، الباب الثاني في الغسل، الفصل الثالث في ‌المعاني ‌الموجبة للغسل، ج:1، ص:15، ط:دار الفکر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507101914

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں