اگرکوئی شخص اپنی بیوی سےروزہ کی حالت میں بوس وکنارکرےاورانزال ہوجائے دخول نہیں کیا ہواورحالت بھی برہنہ نہ ہو تو ایسی صورت میں روزہ کی قضاء لازم ہوگی یا قضاء اورکفارہ دونوں لازم ہوں گے ؟
اس صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا اورقضاء لازم ہوگی اوراگردخول بھی کرلیاتوقضاء اورکفارہ دونوں لازم ہوں گےجوکہ مسلسل ساٹھ روزےہیں، درمیان میں ایک روزہ بھی چھوڑدیاتونئے سرے سےرکھنےہوں گے اورایک روزہ کی قضاء لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200140
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن