بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بلاک چین ڈیولپر کی کمائی کا حکم


سوال

وہ افراد جو  کرپٹو  ( Crypto) پر بلاک چین ڈیولپر   (Blockchain Developer) کے طور پر کام کرتے ہیں، کیا ان کی آمدنی حرام ہے؟

جواب

جواب سے قبل درج ذیل امور کو جاننا ضروری ہے:

1۔ کرپٹو  اور بلاک چین درحقیقت کمپیوٹر سائنس کی دو اصطلاحات ہیں، جن کا تعلق ڈیجیٹل  ڈیٹا کو  محفوظ بنا کر غیر متعلقہ افراد کی پہنچ سے محفوظ بنانے سے  ہوتا ہے،   پس محفوظ  ڈیٹا کو کرپٹڈ ڈیٹا کہا جاتا ہے، اسی طرح مختلف امور و شعبہ جات کو باہم مربوط کرنے کو بلاک چین سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

2۔ کسی بھی کام کی اجرت  / تنخواہ کے حلال یا حرام و ناجائز ، یا  مکروہ یا مشتبہ ہونے کا مدار  اس کام کے حلال یا حرام و ناجائز ، یا مکروہ یا  مشتبہ ہونے پر ہے، پس حلال کام کی اجرت حلال ہوتی ہے، اور حرام و ناجائز کاموں کی اجرت بھی حرام و ناجائز ہوتی ہے، اور مکروہ یا مشتبہ کام کی اجرت بھی مکروہ یا مشتبہ ہوتی ہے۔

 صورت  مسئولہ میں  بلاک چین ڈیولپر کی تنخواہ کو  نہ مطلقا حرام کہا جاسکتا ہے، اور نہ ہی مطلقا حلال ، بلکہ اس کا تعین بلاک چین ڈیولپر کے کام کی نوعیت سے کیا جائے گا۔

    کمپیوٹر پروگرامنگ میں حلال امور کے ڈیٹا کو محفوظ (Crypted)  بنانے، اور حلال امور کا بلاک چین بنانے کی اجرت بھی حلال ہوگی، اور حرام امور جیسے بینکنگ یا انشورنس  سیکٹرز، ڈیجیٹل کرنسی، اور اس میں مائیننگ  یا  دیگرحرام  کاموں کے ڈیٹا  کو محفوظ بنانے، اور ان کے لیے بلاک چین بنانے کی اجرت بھی حرام ہوگی۔

جیسا کہ"geeksforgeeks.org" نامی ویب سائٹ میں ہے:

"Cryptography is a method of protecting information and communications through the use of codes, so that only those for whom the information is intended can read and process it.

In computer science, cryptography refers to secure information and communication techniques derived from mathematical concepts and a set of rule-based calculations called algorithms, to transform messages in ways that are hard to decipher.

These deterministic algorithms are used for cryptographic key generation, digital signing, verification to protect data privacy, web browsing on the internet and confidential communications such as credit card transactions and email.

Cryptography in Blockchain."

"Cryptography is a method of securing data from unauthorized access. In the blockchain, cryptography is used to secure transactions taking place between two nodes in a blockchain network. As discussed above, in a blockchain there are two main concepts cryptography and hashing. Cryptography is used to encrypt messages in a P2P network and hashing is used to secure the block information and the link blocks in a blockchain. 

Cryptography primarily focuses on ensuring the security of participants, transactions,and safeguards against double - spending.

It helps in securing different transactions on the blockchain network.

It ensures that only the individuals for whom the transaction data is intended can obtain, read and process the transaction."

شرح مختصر الطحاوي للجصاصمیں ہے:

" مسألة: [عدم جواز الاستئجار على الطاعات]

قال أبو جعفر: (ولا يجوز الاستئجار على شيء من الطاعات، ولا على شيء من المعاصي).

أما الطاعات فقد بينا وجوهها.

وأما المعاصي، فلأنه لا يلزم فيها تسليم المنافع بعقد الإجارة، وما لا يستحق تسليمه بالعقد: لا يصح العقد عليه."

( كتاب المناسك، باب وجوب الحد، ٢ / ٤٩٥، ط: دار البشائر الإسلامية)

المبسوط للسرخسيمیں ہے:

" ولا تجوز الإجارة على شيء من الغناء والنوح والمزامير والطبل وشيء من اللهو؛ لأنه معصية والاستئجار على المعاصي باطل فإن بعقد الإجارة يستحق تسليم المعقود عليه شرعا ولا يجوز أن يستحق على المرء فعل به يكون عاصيا شرعا."

( كتاب الإجارات، باب الإجارة الفاسدة، ١٦ / ٣٨، ط: دار المعرفة - بيروت، لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101972

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں