بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بلی کے بچے کو خصی کرنا


سوال

 گھر میں رکھے گئے بلی کے بچے کو خصی کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ جگہ جگہ ناپاکی نہ پھیلائے؟

جواب

سوال میں ناپاکی پھیلانے   اور اس کی وجہ سے خصی کرنا  سے کیا مراد ہے اس کی وضاحت نہیں  ہے ۔  البتہ   جانوروں کو  کسی مقصد کی وجہ سے خصی کرنا جائز ہے،اور     بلاوجہ کرنا حرام ہے۔

المحیط البرہانی میں ہے:

"وأما غيره من البهائم فلا بأس به إذا كان فيه منفعة، وإذا لم يكن فيه منفعة فهو حرام، وفي أضحية «النوازل» في إخصاء السنور إنه لا بأس به إذا كان فيه منفعة أو دفع ضرره."

(كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل العشرون في الختان والخصاء...، 376/5، ط: دار الكتب العلمية)

فتاوٰی ہندیہ میں ہے:

"وأما في غيره من البهائم فلا بأس به إذا كان فيه منفعة وإذا لم يكن فيه منفعة أو دفع ضرر فهو حرام كذا في الذخيرة، ‌خصاء السنور إذا كان فيه نفع أو دفع ضرر لا بأس به كذا في الكبرى."

(كتاب الكراهية، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء، 357/5، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144506102699

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں