بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی سے بات نہ کرنے کی قسم کھا کر اس کو توڑنے کا حکم


سوال

میں نے اپنی بیوی سے بات نہ کرنے کی قسم کھائی   ہے، اب میں بات کرنا چاہتا ہوں ،میں کیا کروں ؟

 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں سائل کو چاہیے کہ وہ   اپنی بیوی سے بات کرلے (تاکہ قطع تعلقی نہ ہو) اور قسم  توڑ نے کی وجہ سے اس کا کفارہ ادا کردے،قسم کا  کفارہ یہ ہے کہ  سائل  دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلا دے یا دس مسکینوں میں سے ہر ایک کو صدقۃ الفطر کی مقدار کے بقدر گندم یا اس کی قیمت دے دے( یعنی پونے دو کلو گندم یا اس کی رقم )اور اگر جو دے تو اس کا دو گنا (تقریباً ساڑھے تین کلو) دے،  یا دس فقیروں کو  ایک ایک جوڑا کپڑا پہنا دے۔ اور اگرسائل  ایسا غریب ہے کہ نہ تو کھانا کھلا سکتا ہے اور نہ کپڑا دے سکتا ہے تو مسلسل تین روزے رکھے ،اگر الگ الگ کر کے تین روزے پورے کر لیے  تو کفارہ ادا نہیں ہوگا اور  اگر دو روزے رکھنے کے بعد درمیان میں کسی عذر کی وجہ سے ایک روزہ چھوٹ گیا تو اب دوبارہ تین روزے رکھے۔

قرآن شریف میں ہے:

 "لا يُؤاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمانِكُمْ وَلكِنْ يُؤاخِذُكُمْ بِما عَقَّدْتُمُ الْأَيْمانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعامُ عَشَرَةِ مَساكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ ذلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمانِكُمْ إِذا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمانَكُمْ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آياتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ۔"(المائدة: 89)

صحیح  مسلم میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من حلف على يمين، فرأى غيرها خيرًا منها، فليأتها، و ليكفر عن يمينه."

(كتاب الأيمان، باب ندب من حلف يمينا فرأى غيرها خيرا منها، أن يأتي الذي هو خير، ويكفر عن يمينه،ج:2،ص:57،ط:رحمانیہ)

الدرالمختار مع ردالمحتار میں ہے:

"و كفارته تحرير رقبة أو إطعام عشرة مساكين أو كسوتهم بمايستر عامة البدن ... و إن عجز عنها صام ثلاثة أيام ولاء."

(کتاب الإیمان، ج:3، ص: 727، ط: سعید)

و فیه أیضًا:

"و من حلف على معصية كعدم الكلام مع أبويه أو قتل فلان وجب الحنث و التكفير؛ لأنه أهون الأمرين."

(کتاب الإیمان،ج:3، ص: 728، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں