بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی محرم ہے یا غیر محرم؟


سوال

بیوی شوہر  کے لیے محرم ہے  یا غیر محرم؟  اگر محرم ہے  تو پھر  ان کا نکاح کیسے درست ہوا؟  اور اگر غیر محرم ہے  تو پھر  ان کا ساتھ رهنا کیسے درست ہوا؟

جواب

بیوی شوہر  کے لیے غیر محرم ہوتی ہے، اسی وجہ سے دونوں کا آپس میں نکاح کرنا حلال ہوتا ہے؛ کیوں کہ محرم    اُسی شخص کو کہتے ہیں جس سے عورت کا نکاح حرام ہو۔ پھر میاں بیوی  کا ساتھ  رہنا  عقدِ  نکاح کی وجہ  سے  جائز ہوتا ہے، اور عقدِ نکاح ہے ہی اسی لیے کہ جو مرد و عورت اس عقد سے پہلے ایک دوسرے کے لیے حرام ہوتے ہیں عقدِ نکاح کی وجہ سے ایک دوسرے کے لیے حلال ہوجاتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں