بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جمادى الاخرى 1446ھ 14 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو پہلی بار دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا


سوال

پہلی بار بیوی کو دیکھ کر کون سی دعا پڑھی جائے؟

جواب

 شوہر جب شبِ زفاف میں بیوی کے پاس  داخل ہو تو دو رکعت نفل ادا کرے اور پھر اس کے بعد اللہ سےیہ دعا مانگے:

’’اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ، اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِي مِنْهُمْ وَارْزُقْهُمْ مِنِّي، اَللّٰهُمَّ اجْمَعَ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ إِلَى خَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ.‘‘

(المعجم الکبیر للطبرانی ،8/126-المعجم الأوسط -4 / 217،ط:دارالحرمین القاھرۃ-مصنف عبد الرزاق - (6 / 191،ط:المکتب الاسلامی بیروت)

نیز درج ذیل دعا پڑھ کر بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر برکت کی دعا کرے:

"اَللّٰهُمَّ إِنّيْ أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَ خَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَ أَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ هَا وَ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200998

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں