بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی تسکین شہوت کے لیے ہاتھ کا استعمال


سوال

حال ہی میں میری شادی ہوئی ہے تو میرا سوال یہ ہے کے میری بیوی ہمبستری کے وقت فارغ نہیں ہوتی چونکہ میں فارغ ہو جاتا ہوں تو کیا میں بعد میں اس کو ہاتھ کے ساتھ فارغ کر سکتا ہوں ؟

 

جواب

مذکورہ عذر کی بناء پر گنجائش ہے۔

فتاوی محمودیہ میں ہے:

سوال{٩٢٥٦}:

"اگر مرد اپنی بیوی کی خواہشات ذکر کے علاوہ کسی اور چیز سے پوری کرتا ہے مثلا اس کی شرمگاہ میں انگلیاں ڈال کر کھیلتا ہے تو ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا:

وہ انگلیاں ڈال کر کھیلنے کی جگہ نہیں اور انگلی آلۃ جماع  نہیں۔۔۔۔ اگر وہ عنین ہے ،اس میں جماع کی طاقت نہیں ،بیوی کا حق ادا نہیں کر سکتا ہے، تو اس کو طلاق دے دے تاکہ وہ اپنا دوسراانتظام کر لے اور وہ کس مقصد کے لیے ایسا کرتاہے ایسا کرنامادہ صالحہ کو ضائع کرنا ہے ،جیسے کوئی شخص محنت  سے روپیہ جمع کرے،پھر اس کو دریا میں پھینک دے،مرد وعورت دونوں کا حکم یکساں ہے،اضاعت دونوں کے حق میں اضاعت ہے،کوئی غرض صحیح  اس سےمتعلق ہو تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔"

(باب الحجاب، ج:19، ص:238، ط:جامعہ فاروقیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100719

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں