بیوی کی شہوت کو ابھارنے کے لئے اُس کی شرم گاہ کو ہاتھ سے سہلانا اور اگر انگلی بھی اندر ڈال دی تو کوئی مضائقہ تو نہیں ؟
مجامعت کی غرض سے بیوی کی شہوت ابھارنے کے لیے مذکورہ عمل کرنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ہے، جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"وعن أبي يوسف سألت أبا حنيفة عن الرجل يمس فرج امرأته، وهي تمس فرجه ليتحرك عليها هل ترى بذلك بأسا قال: لا وأرجو أن يعظم الأجر ذخيرة."
(كتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس، 6/ 367، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144502102311
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن