میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس کو ہر عذاب اور سختی سے معافی ملے۔ اور اس کو تمام گناہوں سے معافی ملے۔ اُس کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟
بیوی کے ذمہ کسی کا کوئی حق، قرض باقی ہے تو اسے ادا کرنے کا انتظام کریں، مرحومہ نے کسی کے ساتھ زیادتی کی ہو تو ان سے معاف کرائیں اور ان کے لیے مغفرت کی اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے رہیں، نیز ان کی طرف سے صدقہ جاریہ اور کثرت سے ایصالِ ثواب اہتمام کرتے رہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200396
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن