بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی بہنیں محرم ہیں یا نا محرم؟ پردہ سے متعلق کتابوں کی راہنمائی


سوال

 بیوی کی بہنیں، غیرمحرم ہیں یامحرم؟ اور پردے کے بارے میں جو آیات ہیں وہ اور اچھی سی کتابوں کے نام بتائیں، جو پردےکے بارے میں ہیں!

جواب

بیوی کی بہنیں غیر محرم ہوتی ہیں، اس لیے ان سے پردہ کرنا چاہیے۔

پردے  کے احکام سے متعلقہ آیات کی تفسیر کے لیے سورۂ نور اور سورۂ احزاب میں آیاتِ حجاب اور آیاتِ ستر کی تفسیر "معارف القرآن" (مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ) کا مطالعہ کیجیے، اسی طرح سورۂ نساء میں آیاتِ محرمات کی تفسیر بھی دیکھ لیجیے۔ نیز پردے سے متعلقہ آیات اور احادیث نیز ان کی روشنی میں پردے کے احکام کے بارے میں تفصیل جاننے کے لیے مندرجہ ذیل کتابوں کا مطالعہ کرنا مفید رہے گا:

۱) قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ کی کتاب ’’شرعی پردہ‘‘۔

۲) مولانا نور احمد صاحب کی کتاب ’’پردہ شرعی کی چہل حدیث‘‘۔

۳) عبد الرحمٰن کیلانی صاحب کی ’’احکام ستر و حجاب‘‘۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201421

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں