بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے خاوند سے ازدواجی تعلق قائم نہ کرنے کی وجہ سے شوہر کے کاروبار پر کوئی فرق نہیں پڑتا


سوال

بیوی کے اپنے خاوند سے کئی کئی ہفتے ہمبستری نہ کرنے سے مرد کے کاروبار میں کوئی فرق پڑتا ہے؟ اسلام اس کے بار کیا کہتا ہے۔

جواب

بیوی کا اپنے شوہر سے زیادہ عرصہ تک  ہم بستری نہ کرنے سے شوہر کے کاروبار پر کوئی فرق نہیں پڑتا، البتہ اگر شوہر کے بلانے کے باوجود  بغیر کسی شرعی عذر کے بیوی ازدواجی تعلق قائم نہیں کرتی تو اسلام کی نظر میں بیوی سخت گناہ گار ہے۔

صحیح بخاری میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد منقول ہے کہ کہ جب شوہر اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ آنے سے  (ناراضگی کی وجہ سے)  انکار کر دے تو فرشتے صبح تک اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔

صحیح بخاری میں ہے:

"عن ‌أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «إذا دعا الرجل امرأته إلى فراشه فأبت أن تجيء، لعنتها الملائكة حتى تصبح.»"

(‌‌‌‌كتاب النكاح، باب: إذا باتت المرأة مهاجرة فراش زوجها، 7/ 30 ط: المطبعة الكبرى الأميرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144307102018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں