بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے پستان کو منہ میں لینا


سوال

عورت کے پستان چوسنے کا شرعی حکم؟

جواب

شوہر کا اپنی بیوی  کے پستان سے انتفاع جائز ہے مگر ایسا کرنے سے بچنا چاہیے،خصوصا جبکہ عورت کے پستان میں دودھ بھی ہو اس لیے  کہ دودھ عورت کے بدن کا جز ہے اور اجزائے انسانی کا استعمال درست نہیں ہے، بچوں کے لیے مدتِ رضاعت میں ضرورت کی وجہ سے اجازت دی گئی ہے،  تاہم اگر  دودھ غلطی سے منہ میں چلا جائے تو(چاہے تھوک دیا یا حلق سے اتر گیا  بہر صورت )اس سے نکاح پر اثر نہیں  پڑتا؛  البتہ  عمداً بیوی کا دودھ پینا حرام ہے۔

الدرالمختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"مص رجل ثدي زوجته ‌لم ‌تحرم."

(کتاب النکاح،باب الرضاع،ج3،ص225،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100408

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں