بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایامِ حیض میں خاوند کا انزال کرنا


سوال

کیا ایام حیض میں خاوند بیوی کے اوپر انزال کر سکتا ہے؟

جواب

حالتِ حیض میں بیوی سے جماع کرنا یا  ناف سے لے کر گھٹنے تک کے حصہ میں بغیر کسی موٹے کپڑے کے درمیان میں رکھے لطف اندوز ہونا حرام اور ناجائز ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں  اگر ناف سے لے کر گھٹنے تک کے درمیان بغیر حائل کے یا ایسے باریک کپڑے کے ہوتے ہوئے کھیل کود یا چھونے سے انزال ہوا ہے جس کپڑے سے حرارت محسوس ہورہی تھی تو گناہ کے مرتکب ہوئے۔ اس پر توبہ و استغفار کرنا اور حسبِ توفیق صدقہ دینا چاہیے۔

ہاں البتہ جماع کے علاوہ استمتاع (یعنی بوس وکنار، اس کے بدن کو ناف سے لے کر گھٹنے تک کے علاوہ جسم کے حصے میں چھونے یا کھیلنے کودنے، یا ناف سے لے کر گھٹنے کے درمیانی حصے میں اتنا موٹا کپڑا باندھ یا پہن کر شرم گاہ میں دخول کے بغیر نفع اندوز ہونا جس کپڑے سے جانبین کے جسم کی حرارت بالکل محسوس نہ ہو) کی اجازت ہے، البتہ اگر جماع کی نوبت آنے کااندیشہ ہوتو احتیاط بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200370

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں