میری بیوی انتقال کر گئ ہے ، اب میں چاہتا ہوں کہ مرحومہ بیوی کے نام پر مسجد کی تعمیر میں حصہ لوں ، تو مسجد کی تعمیر کے لیے خود ضرورت کی چیز لے کر پہنچا دی جائے یا جو چندہ جمع کرنے والے افراد ہیں، ان کو پیسے بھیج دینا کافی ہے، پھر وہ خود ضرورت کی اشیاء لے لیں گے ، رہنمائی فرمائیں ۔
واضح رہے کہ سائل اپنی بیوی کے ایصالِ ثواب کے لیے مسجد تعمیر کرنا چاہتا ہے، اس مسجد کی تعمیر کے لیے جو بھی طریقہ سائل کو مناسب لگے اس کو اختیار کرلے ،چاہے وہ سامان پہنچانے کی صورت ہو یانقد رقم دینے کی صورت میں ہو، البتہ جہاں مسجد تعمیر ہو رہی ہو وہاں خود سامان یا چندہ جمع کرانا سائل کے لیے باعث اطمینان ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504102295
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن