بیوی شوہر کے پیسے اس کی اجازت کے بغیر اپنے لیے استعمال کر سکتی ہے؟ یعنی شوہر کے پیسے چوری کرتی ہو۔جب کہ شوہر اس کی تمام ضروریات بطریقِ احسن پوری کرتا ہو اور اس کی جیب خرچ بھی دیتا ہو۔
اگر شوہر بیوی کا نفقہ اور تمام ضروریات پوری کرتا ہو تو بیوی کے لیے شوہر کے پیسے اس کی اجازت کے بغیر خفیہ طور سے لے کر استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201995
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن