بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کو اجنبی عورت بن کر میسج کرنا


سوال

اگر بیوی دوسری عورت بن کر شوہرکو آزمانے کے لیے دوسرے نمبر سے واٹس ایپ کے ذریعے میسج کرتی ہے اور شوہر سمجھ جاتا ہے تو اس میں بیوی کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شریعت ہمیں حسنِ ظن کی تعلیم دیتی ہے اور خاص کر میاں بیوی کا جو رشتہ ہے، اس میں اگر شک و شبہ اور بد ظنی رکھی جائے، تو آپس میں نباہ انتہائی مشکل ہے، اور سوال میں ذکر کردہ مذکورہ حرکت، آپس کی خلش ، لڑائی جھگڑے کا باعث بن سکتی ہے، اور پھر یہی لڑائی جھگڑا وغیرہ آگے جاکر طلاق کے واقع ہونے کا سبب بن سکتا ہے؛ لہذا  عورت کو چاہیے کہ مذکورہ قسم کی حرکات سے اجتناب کرے اور شوہر کو چاہیے کہ بیوی کی اس غلطی سے درگزر سے کام لے۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405100367

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں