بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 ربیع الاول 1446ھ 08 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کو ہاتھ سے فارغ کرنا


سوال

کسی عذر کی وجہ سے اگر میاں بیوی ہمبستری نہ کرسکتے ہوں، جیسے حیض و نفاس  کے ایام چل رہے ہوں، تو کیا بیوی شوہر کو ہاتھ سے فارغ کرسکتی ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ بیوی حیض یا نفاس کی حالت میں ہو  اور شوہر  پر شہوت کا غلبہ ہو تو    اس طرح کرنے میں حرج نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"في الجوهرة: الاستمناء حرام، وفيه التعزير. و لو مكن امرأته أو أمته من العبث بذكره فأنزل كره ولا شيء عليه."

"(قوله: ولا شيء عليه) أي من حد وتعزير، و كذا من إثم على ما قلناه."

(كتاب الحدود، ‌‌باب الوطء الذي يوجب الحد والذي لا يوجبه، ج:4، ص:27، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510102195

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں