کیا خاتون اپنے شوہر کو اس کا نام لے کر پکار سکتی ہے؟ اس میں کوئی حرج تو نہیں کہ عورت اپنے خاوند کو اس کا نام لے کر پکارے؟
بیوی کے لیے اپنے شوہر کو اس کے نام سے پکارنا مکروہ ہے۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:
"يُكْرَهُ أَنْ يَدْعُوَ الرَّجُلُ أَبَاهُ وَالْمَرْأَةُ زَوْجَهَا بِاسْمِهِ، كَذَا فِي السِّرَاجِيَّةِ."
(الْبَابُ الثَّانِي وَالْعِشْرُونَ فِي تَسْمِيَةِ الْأَوْلَادِ وَكُنَاهُمْ وَالْعَقِيقَةِ، ٥/ ٣٦٥)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144204200147
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن