بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی سے استمتاع کی مختلف صورتوں کا حکم


سوال

1.  کیا عورت کی شرم گاہ کے اوپری ہونٹ پر عضو خاص لگنے سے یا رگڑنے سے دخول سمجھا جائے گا؟

2. بیوی کے ساتھ لپٹ کر اپنا عضو خاص دبر کی سرینوں میں رکھ کے سونا کیسا ہے؟  کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

3.  ان دونوں صورتوں میں فارغ ہو جانا جائز ہوگا یا نہیں؟

جواب

1. اس کو دخول نہیں سمجھا جائے گا۔(ملاحظہ کریں حوالہ نمبر 1)

2. یہ صورت ناجائز اور باعثِ  گناہ نہیں ہے، تاہم اس دوران  احتیاط کرنا چاہیے؛ تاکہ  ایک حرام  اور قابلِ لعنت کام  (مقعد میں دخول) کا ارتکاب نہ ہوجائے۔ (ملاحظہ کریں حوالہ نمبر 2)

3. کراہتِ تنزیہی کے ساتھ جائز ہے۔(ملاحظہ کریں حوالہ نمبر 3)

1. المحیط البرہانی میں ہے:

"الجنابة تثبت بشيئين:

أحدهما: انفصال المني عن شهوة، والثاني: الإيلاج في الآدمي، واختلفت عبارة أصحابنا رحمهم الله في الإيلاج الذي تثبت به الجنابة، فالمروي عن محمد رحمه الله: أنه ‌إذا ‌التقى ‌الختانان وتوارت الحشفة إنه يجب الغسل، والمروي عن أبي يوسف أنه إذا توارت الحشفة في قبل أو دبر من الآدمي يجب الغسل على الفاعل والمفعول به أنزل أو لم ينزل.

والكرخي في «كتابه» يقول في الإيلاج في أحد السبيلين: إذا توارت الحشفة يوجب الغسل على الفاعل والمفعول به أنزل أو لم ينزل، وهذا هو المذهب لعلمائنا رحمهم الله، فوجوب الغسل عند علمائنا رحمهم الله غير مقصور على التقاء الختانين، فإن الإيلاج في الدبر يوجب الغسل عليهما بالإجماع."

(کتاب الطہارۃ، الفصل الثالث، جلد:1، صفحہ: 82، طبع: دار الکتب العلمیہ)

2. الجامع لاحکام القرآن (تفسير القرطبي ) میں ہے:

"وأسند عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" من أتى امرأة في دبرها لم ينظر الله تعالى إليه يوم القيامة."

(سورۃ البقرۃ، رقم الآیۃ:223، ج:3، ص:91، ط:دارالکتب المصریۃ)

3. فتاویٰ شامی میں ہے:

"[فرع]في الجوهرة: الاستمناء حرام، وفيه التعزير. ولو مكن امرأته أو أمته من العبث بذكره فأنزل كره ولا شيء عليه.

وفي الرد: (قوله: كره) الظاهر أنها كراهة تنزيه؛ لأن ذلك بمنزلة ما لو أنزل بتفخيذ أو تبطين تأمل."

(کتاب الحدود، ‌‌باب الوطء الذي يوجب الحد والذي لا يوجبه،جلد:4، صفحہ:27، طبع: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101101

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں