میرا سوال یہ ہے کہ آج کل لوگ دوران گفتگو ایک دوسرے کو لفظ بھئ سے پکارتے ہیں مثلا کہتے ہیں کہ دیکھو بھئی یہ کام ایسا ہےوrlmغیرہ ۔ تو اگر بیوی سےگفتگو کرتے ہوئے وہ اس کو بھی بھئ مخاطب کرےعادوت کی وجہ سے صرف تو کیا اس سے نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے۔
صورت مسئولہ میں اپنی بیوی کو بھئ کہہ کر مخاطب کرنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتاکیونکہ اس لفظ سے حقیقی بھائی مراد نہیں ہوتا،لیکن اس لفظ کے ساتھ بیوی کو مخاطب کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے اس لیے کہ حدیث میں اس کی ممانعت آئی ہے،لہٰذااس عادت کی اصلاح ضروری ہے ۔ فتاویٰ شامی ،۳،۰۷۴،ط،سعید فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200324
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن