بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی سے جھگڑے میں کفریہ کلمات کہہ دیے


سوال

اگر شوہر غصہ میں یہ  جملے ادا کر دے کہ "میں نہیں مانتا شریعت کو"  اور بیوی کے یہ کہنے پر کہ آپ کفریہ باتیں کر رہے ہیں تو غصہ میں یہ بھی کہہ دے کہ "ہاں میں ہوگیا کافر"،تو کیا وہ کافر ہو جائے گا؟ اور کیا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  اگر اس شخص نے واقعتًا مذکورہ  کلمات کہے ہیں تو وہ کافر ہوگیا ہے۔ اس پر تجدیدِ ایمان کرنا لازم ہے۔ نیز بیوی کے ساتھ رہنے کے لیے نئے مہر کے ساتھ شرعی گواہوں کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح بھی ضروری ہے۔

 البحرالرائق میں ہے :

’’وفي الجامع الأصغر: إذا أطلق الرجل كلمة الكفر عمداً لكنه لم يعتقد الكفر، قال بعض أصحابنا: لايكفر؛ لأن الكفر يتعلق بالضمير ولم يعقد الضمير على الكفر، وقال بعضهم: يكفر، وهو الصحيح عندي؛ لأنه استخف بدينه ا هـ ". (19/488)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں