بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی سے بات کرتے وقت قطرے نکل جاتے ہیں، تو کیا اس سے غسل واجب ہوتا ہے؟


سوال

جب میں اپنی بیوی سے میسج پر بات کرتا ہوں تو قطرے نکل جاتے ہیں، تو اس سے غسل واجب ہوتا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں بیوی سے بات کرتے وقت سائل کو  جو قطرے آتے ہیں ، یہ   "مذی" ہے ، اس کے نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا، چاہے شہوت کے وقت نکلے یا شہوت کے بعد نکلے، اس کے نکلنے سے صرف وضو ٹوٹ جاتا ہے،  اور یہ چوں کہ ناپاک ہے؛ اس لیے کپڑوں اور جسم میں  سے   جس جگہ یہ  لگی ہو  نماز کے لیے اسے دھو کر پاک کرنا ضروری ہے، اس کو دھوئے بغیر نماز   جائز نہیں۔  ہاں اگر بیوی سے بات کرتے ہوئے شہوت کے ساتھ کود کر منی خارج ہوجائے تب غسل فرض ہوگا۔

بخاری شریف میں ہے:

"عن علي قال: كنت رجلًا مذاءً فأمرت رجلًا أن يسأل النبي صلى الله عليه و سلم لمكان ابنته، فسأل، فقال: «توضأ واغسل ذكرك»."

(أخرجه البخاري في «باب غسل المذي والوضوء منه» (1/ 105) برقم (266)،ط. دار ابن كثير ، اليمامة - بيروتالطبعة الثالثة ، 1407=1987)

سنن ابی داود میں ہے:

"عن علي رضي الله عنه قال: كنت رجلًا مذاء، فجعلت أغتسل حتى تشقق ظهري، فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم، أو ذكر له، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا تفعل، إذا رأيت المذي فاغسل ذكرك وتوضأ وضوءك للصلاة، وإذا فضخت الماء فاغتسل".

(أخرجه أبوداود في سننه في «باب في المذي» (1/ 148، 149) برقم (206)،ط.دار الرسالة العالمية،الطبعة: الأولى، 1430 هـ= 2009 م)

بذل المجھود میں ہے:

"واتفقت العلماء على أن الغسل لايجب لخروج المذي، وعلى أن المذي نجس, وعلى أن الأمر بالوضوء منه كالأمر بالوضوء من البول".

(کتاب الطهارة، باب في المذي (2/ 265)،ط.  مركز الشيخ أبي الحسن الندوي للبحوث والدراسات الإسلامية، الهند، الطبعة: الأولى، 1427 هـ - 2006

فتاوى هنديه  میں ہے:

"المذي ينقض الوضوء."

(الفتاوى الهندية: كتاب الطهارة،الباب الأول في الوضوء، الفصل الخامس في نواقض الوضوء (1/ 10)، ط. رشيديه، كوئته باكستان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں