بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے پستان چوسنے کا حکم


سوال

عام دنوں میں روزے کے علاوہ بیوی کے پستان کو شوہر چوس سکتاہے، جب کہ اس میں دودھ نہ ہو؟

جواب

شوہر کے لیے اپنی بیوی کے پستان چوسنا جائز ہے، جب کہ اس میں دودھ نہ ہو، اور اگر بیوی کے پستان چوسنے کے دوران دودھ منہ میں داخل ہوجائےتو اسےنگلے نہیں، بلکہ اگل دے، منہ سے نکال دے، تاہم احتیاط کے باوجود اگر دودھ حلق سے نیچے اتر گیا تو زوجین کے درمیان حرمت قائم نہیں ہوگی۔

فتاویٰ شامی (الدر المختار ورد المحتار)میں ہے:

"مص رجل ثدي زوجته لم تحرم.

 (قوله: مص رجل) قيد به احترازاً عما إذا كان الزوج صغيراً في مدة الرضاع فإنها تحرم عليه".

(کتاب النکاح، باب الرضاع، ج:3، ص:225، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں