بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو طلاق کا اختیار دینے کے بعد شوہر خود طلاق دے دے


سوال

اگر کسی  شخص نے  اپنی بیوی کو طلاق کا اختیار دے دیا تو زوج کے  طلاق دینے  سے طلاق  واقع ہوگی  یا نہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر شوہر  نے  بیوی کو  طلاق کا اختیار دیا، اور اس کے بعد شوہر نے خود  طلاق دے دی  تو شوہر کی دی ہوئی طلاق بھی واقع ہوجائے گی،لیکن شوہر نے کس قسم کی طلاق کا اختیار دیا تھا ؟ اس کے لیے کیا الفاظ استعمال  کیے تھے؟ آیا کسی شرط کے ساتھ اختیار دیا یا بغیر شرط کے؟ اور خود کن الفاظ سے طلاق دی  یہ سب باتیں متعلقہ مسئلہ کے حکم میں بڑی اہمیت کی حامل ہیں،  ان سے مسئلہ کے حکم میں تبدیلی بھی آتی ہے، لہذا آپ  ان باتوں کی وضاحت کرکے دوبارہ مسئلہ کا حکم معلوم کرلیجیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200669

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں