بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی پچھلی جانب سے اگلی شرم گاہ میں ہمبستری کرنے کا حکم


سوال

کیا مرد اپنی بیوی کی پچھلی جانب سے اگلی شرم گاہ میں ہمبستری کر سکتا ہے؟

جواب

جی ! کرسکتا ہے، شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔

سورہ بقرہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:

  " نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ " ( ٢٢٣)

"ترجمہ:تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں ،سو جاؤ اپنی کھیتی میں جہاں سے چاہو۔(از بیان القرآن)"

تفسیر طبری میں ہے :

"حدثنا أبو كريب قال، حدثنا ابن عطية قال، حدثنا شريك، عن عطاء، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس:" ‌فأتوا ‌حرثكم ‌أنى ‌شئتم"، قال: يأتيها كيف شاء، ما لم يكن يأتيها في دبرها أو في الحيض."

(البقرة ، الآية 223 ج : 4 ص : 398 ط : دارالتربية والتراث)

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"في شرح السنة: اتفقوا على أنه يجوز للرجل إتيان الزوجة في قبلها من جانب دبرها وعلى أي صفة كانت."

(كتاب النكاح، باب المباشرة، ج:5، ص:2089،ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم بالصواب والسداد


فتوی نمبر : 144503101258

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں