بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی پہلے شوہر کی بیٹی دوسرے شوہر کے لیے صحبت کے بعد محرم ہے


سوال

بیوی کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی ہے عورت نے اب دوسری شادی کی ہے۔کیا یہ بچی اس دوسرے شوہر کے لے محرم ہے یا غیرمحرم؟

جواب

صورت مسئولہ میں بیوی سے دوسرے شوہر نے صحبت  کرلی  ہو تو  بیوی کی پہلے شوہر سے ہونے والی بیٹی  دوسرے شوہر  کے لیے محرم ہے۔اگر صحبت نہیں ہوئی ہے تو بیوی کی بیٹی شوہر کے لیے غیر محرم ہے۔واللہ اعلم

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے :

"وفي نفس هذه الآية الكريمة ما يدل عليه فإنه قال عز وجل {وربائبكم اللاتي في حجوركم من نسائكم اللاتي دخلتم بهن فإن لم تكونوا دخلتم بهن فلا جناح عليكم} [النساء: 23] ولو كان التقييد بالوصف نافيا الحكم في غير الموصوف لكان ذلك القدر كافيا، ونحن نقول بحرمة الأم عند الدخول بالربيبة وبحرمة الربيبة عند الدخول بالأم بظاهر الآية الكريمة، وليس فيها نفي الحرمة عند عدم الدخول ولا إثباتها فيقف على قيام الدليل وقد قام الدليل على حرمة الأم بدون الدخول ببنتها وهو ما ذكرنا فتثبت الحرمة، ولم يقم الدليل على حرمة الربيبة قبل الدخول بالأم فلا تثبت الحرمة - والله عز وجل أعلم -."

(۲ ؍ ۲۵۹، دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں