بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 ربیع الثانی 1446ھ 15 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ہم بستری کے دوران بیوی کو خیال آیا کہ بیٹا ساتھ ہے تو کیا حرمتِ مصاہرت ثابت ہوگی؟


سوال

 ہم بستری کے وقت میاں نے بیوی کے سینے کو منہ میں لیا تو بیوی کو خیال گزرا کہ بچہ (اپنی اولاد میں سے نہیں) دودھ پی رہا ہے تو اس سے کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟  دوسرے یہ کہ کچھ  دنوں پہلے حرمتِ مصاہرت کا مسئلہ سناہے، تب سے بیوی کو ایک لمحہ کے لیے بھی بیٹے کا خیال آجاتا ہے تو فوراً میاں  بیوی درمیان سے ہی الگ ہوجاتے ہیں، کہیں ایک دوسرے پر حرام نہ ہوجائیں۔کیا یہ درست ہے؟ 

جواب

(۱) شوہر کےلیے اپنی بیوی کے پستان چھونے کی طرح منہ میں لینے کی تو اجازت ہے, بشرطیکہ منہ میں دودھ نہ آئے؛ اس لیے  کہ دودھ عورت کےبدن کا جز ہے اوراجزائے انسانی کا استعمال درست نہیں ہے، تاہم اگر بیوی کا دودھ غلطی سے منہ میں چلا جائے تو اسے تھوک دے.  تھوک دیا یا پی لیا،  بہر صورت اس سے نکاح پر اثر نہیں  پڑتا؛ کیوں کہ دودھ پینے کی وجہ سے حرمت تب ثابت ہوتی ہے جب وہ بچپن میں مدتِ رضاعت میں پیا جائے، البتہ  عمداً بیوی کا دودھ پینا حرام ہے، اس پر توبہ استغفار لازم ہے۔نیز اس حوالے سے کسی بچے کا خیال آنے نہ آنے کا کوئی کردار نہیں۔ 

(۲) حرمتِ مصاہرت کا حکم اس صورت میں نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں