بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی بھانجی سے زنا کی صورت میں نکاح کا حکم


سوال

ایک  شخص  نے  اپنی سالی کی لڑکی کو شہوت کے ساتھ چھوا  یا اس کے ساتھ زنا کیا  تو اس سے نکاح میں خلل واقع ہوگا؟

جواب

مذکورہ شخص نے نہایت ہی قبیح عمل کیا ہے،  جس پر سچے  دل سے توبہ و استغفار لازم ہے،  نیز سالی اور اس کی بچی نامحرم ہے، اس سے پردے کا اہتمام بھی کرے۔ تاہم نکاح بدستور قائم ہے، البتہ زنا کی صورت میں جب تک اس لڑکی کو ماہواری نہ آجائے  اس شخص کے  لیے اپنی بیوی سے ہم بستری کی اجازت نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200593

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں