بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے حقوق اور الگ گھر


سوال

اسلام میں بیوی کے کیا حقوق ہیں؟  نیز  بیوی کے لیے الگ گھر کا مطلب کیا صرف کھانا پکانا الگ کرنا ہے؟ کیا یہی ذمہ داری ہے شوہر کی؟

جواب

اسلامی تعلیمات کے مطابق میاں بیوی کے رشتے میں قانونی ضابطوں کی بجائے اخلاقی معیاروں کی پاس داری مطلوب ہے۔

جہاں تک علیحدہ رہائش فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے توشریعت نے اس  معاملہ میں شوہر کی استطاعت اورحیثیت کوملحوظ رکھاہے، اگرشوہر اتنی استطاعت نہیں رکھتا  کہ مکمل طور پر جدا گھر  دے یا شوہر استطاعت رکھتاہے،  لیکن بیوی متوسط یا عام خاندان سے تعلق رکھتی ہے تو گھرمیں سے ایک ایسا جدا مستقل کمرہ جس  کا بیت الخلا، باورچی خانہ وغیرہ الگ ہو اورعورت کی ضروریات کوکافی ہوجائے، جس میں وہ اپنامال واسباب تالالگاکررکھ سکے، کسی اورکی اس میں دخل اندازی نہ ہو،  ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے کافی ہے۔

اوراگر شوہر زیادہ  مال دار ہے اور اس کی استطاعت ہے کہ وہ مستقل طورپر علیحدہ گھر کا انتظام کرے  اور بیوی بھی شریف اور اعلی خاندان سے تعلق رکھتی ہے تو بیوی کو الگ گھر کے مطالبے کا حق ہوگا، لیکن شوہر کی حیثیت کو مدنظر رکھ کر درمیانے درجے کے گھر کا انتظام لازم ہوگا۔

جدا رہائش (خواہ  علیحدہ  کمرے کی صورت میں ہو یا جدا مکان)  مالکانہ حقوق کے ساتھ دینا بھی شوہر کے ذمہ لازم نہیں ہے، بلکہ اگرشوہر نے کرائے یاعاریت کے مکان میں بھی یہ سہولیات بہم پہنچادیں تو  عورت مزید مطالبہ نہیں کرسکتی، نیزشوہرجہاں بھی مناسب انتظام کردے عورت کے حق کی ادائیگی ہوجائے گی کسی خاص علاقے یا خاص معیار کے گھر کے مطالبے کا بیوی کو حق نہیں ہوگا۔

اس تفصیل سے معلوم ہوگیا کہ اسلام نے شادی کے سلسلہ میں وسعت سے زیادہ ذمہ داری مردپرنہیں ڈالی اورنہ ہی نکاح کومشکل بنایاہے۔ فقط واللہ اعلم

میاں بیوی کے حقوق کے حوالے سے مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیے:

میاں بیو ی کے حقوق

میاں بیوی کے حقوق / زوجین میں اتحاد اور اتفاق کے لیے دعا

میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق


فتوی نمبر : 144108201568

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں