کیا عورت اپنے شوہر سے مطالبہ کرسکتی ہے کہ اپنے باپ سے گاڑی کے پیسے لاؤ ، جب کہ شرعی طور پر یہ نان نفقہ میں شامل نہیں ہے اور لڑکے کا والد اتنے پیسے نہ دے سکے؟
واضح رہے کہ شریعت نے شوہر کے ذمہ اپنی حیثیت کے مطابق بیوی کا نان نفقہ لازم کیا ہے، اور نان نفقہ سے مراد وہ خرچہ ہے جو کہ شوہر پر لازم ہے کہ وہ اپنی بیوی کو فراہم کرے، اس میں اس کا کھانا پینا، رہائش، اور کپڑوں کی ضروریات شامل ہیں، بیوی کے ہر مطالبے کا پورا کرنا شوہر کےذمہ لازم نہیں؛ اس لیے بصورتِ مسئولہ عورت کا اپنے شوہر سے مذکور ہ مطالبہ کرنے کا شرعاً جواز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200715
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن