1۔ کیا شوہر کو ان کے نام سے پکار سکتے ہیں؟
2۔ کیا شوہر اپنے مرتبے اور عزت کے لیے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے سامنے بیوی کو ڈانٹ ڈپٹ کر سکتا ہے ؟
1- شوہر کو اس کے نام سے پکارنا مکروہ ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
" يُكْرَهُ أَنْ يَدْعُوَ الرَّجُلُ أَبَاهُ وَالْمَرْأَةُ زَوْجَهَا بِاسْمِهِ، كَذَا فِي السِّرَاجِيَّةِ."
(الْبَابُ الثَّانِي وَالْعِشْرُونَ فِي تَسْمِيَةِ الْأَوْلَادِ وَكُنَاهُمْ وَالْعَقِيقَةِ، ٥/ ٣٦٥)
2- بلاوجہ بیوی کو ڈانٹنا مناسب نہیں ہے، البتہ اگر واقعی بیوی کی غلطی ہو اور والدین یا بہن بھائیوں کے سامنے اسے ڈانٹنا حکمت کا تقاضا ہو تو اس کی اجازت ہوگی۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200091
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن