کیا بیوی شوہر کے لیے ابرو کاٹ سکتی ہے؟
واضح رہے کہ موجودہ فیشن کے مطابق مختلف ڈیزائنوں کے ساتھ آبرووئیں بنانا تو ہرگز جائز نہیں،البتہ جو زائد بال بدنما لگ رہے ہوں، ان کو صاف کرکے معتدل حالت پر لانے کی اجازت ہے، بطور فیشن آبرو کے بال کاٹنے والی عورت پر حدیث شریف میں لعنت وارد ہوئی ہے؛ لہذا اس سے بچنا بہت ضروری ہے۔
صحیح مسلم میں ہے:
عن علقمة عن عبد الله قال لعن الله الواشمات والمستوشمات والنامصات والمتنمصات و المتفلجات للحسن المغيرات خلق الله.
(باب تحریم فعل الواصلۃ والمستوصلہ/ج:6/ص:166/ط:دارالجیل )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112201625
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن