بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا دودھ حلق میں اترنے سے نکاح کا حکم


سوال

ہمبستری کرتے وقت عورت کا دودھ حلق سے نیچے اترجائے  تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ بیوی کی چھاتی بریسٹ چوسنے سے نکاح پر کو ئی  اثر پڑ سکتا ہیں ؟میں نے سنا ہے کہ بیوی کی بریسٹ چوسنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ 

جواب

شوہر کےلیے اپنی بیوی کے پستان چھونے کی طرح منہ میں لینےکی تو اجازت ہے، مگر دودھ پینا حرام ہے، اگر منہ میں دودھ آجائے تو اسے تھوک دے،البتہ اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، اگر منہ میں دودھ آنے کا احتمال ہو تو ایسے نہیں کرنا چاہیے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"مص رجل ثدي زوجته لم تحرم.

 (قوله: مص رجل) قيد به احترازاً عما إذا كان الزوج صغيراً في مدة الرضاع فإنها تحرم عليه".

(باب الرضاع ، کتاب النکاح ، جلد 3 ص:225، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144508101332

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں