بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے ساتھ پچھلی شرمگاہ میں جماع کرنا حرام ہے


سوال

کیا بیوی سے دبر میں جماع کرنا جائز ہے، اور اگر ہو جائے تو کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے، اور پیچھے سے جماع کرنا اس صورت میں کہ دبر میں نفس نہ جائے یہ جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اپنی بیوی کے ساتھ   بھی  پیچھے کے راستے(دبر)  میں  جماع کرنا حرام ہے   اور  گناہ کبیرہ ہے۔پچھلی راہ  میں اس طرح جماع کرنا کہ نفس داخل نہ ہو ،حرام نہیں ہے تاہم  چوں کہ  حرام  میں پڑ جانے کا  اندیشہ ہے اس لیے اجتناب بہتر ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ملعون ‌من ‌أتى امرأته في دبرها."

ترجمہ:یعنی ایسا شخص ملعون ہے جو عورت کی پچھلی شرمگاہ میں جماع کرتا ہے۔

(سنن أبي داود، ‌‌ كتاب النكاح، باب في جامع النكاح،  ج:2، ص:249،   ط:المكتبة العصرية)

دوسری حدیث میں ہے:

"عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الذي يأتي ‌امرأته ‌في ‌دبرها، لا ينظر الله إليه."

ترجمہ:یعنی اللہ تعالی ایسے شخص کی طرف نظر نہیں فرمائیں گے جو  پچھلی شرمگاہ میں جماع کرتا ہے۔

(مسند أحمد،‌‌مسند أبي هريرة رضي الله عنه،  ج:13، ص:111،  ط :مؤسسة الرسالة)

الجوهرة النيرة على مختصر القدوري   میں ہے:

"وأما الوطء في الدبر فحرام في حالة الحيض والطهر لقوله تعالى {فأتوهن من حيث أمركم الله} [البقرة: 222] ، أي من حيث أمركم الله بتجنبه في الحيض وهو الفرج، وقال - عليه السلام - إتيان النساء في أعجازهن حرام  وقال   ملعون ‌من ‌أتى امرأة في دبرها  ، وأما قوله تعالى {فأتوا حرثكم أنى شئتم} [البقرة: 223] أي كيف شئتم ومتى شئتم مقبلات ومدبرات ومستقلبات وباركات بعد أن يكون في الفرج ولأن الله تعالى سمى الزوجة حرثا فإنها للولد كالأرض للزرع، وهذا دليل على تحريم الوطء في الدبر؛ لأنه موضع الفرث لا موضع الحرث."

(كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1، ص:30، ط:المطبعة الخيرية)

بدائع الصنائع  میں ہے:

"ولأن الاستمتاع بالدواعي وسيلة إلى القربان والوسيلة ‌إلى ‌الحرام ‌حرام....لا يجوز في الدواعي من اللمس والتقبيل والنظر إلى الفرج عن شهوة؛ لأن الدواعي ‌إلى ‌الحرام ‌حرام إذا عرف هذا"

 (كتاب الاستحسان، ج:5، ص:120،/ ج:2، ص:264،  ط:دار الكتب العلمية)

فقط ولله أعلم


فتوی نمبر : 144411100609

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں