بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کے لیے شناختی کارڈ جمع کرانے سے بیوی کو طلاق واقع کرنے کا اختیار نہیں ملتا


سوال

ندیم نے اپنی بیوی عابدہ کو ہسپتال میں جمع کروانا تھا،  عابدہ اپنا شناختی کارڈ بھول گئی،  ندیم نے ذاتی شناختی کارڈ جو کہ ندیم کے نام سے تھا جمع کروا دیا،  کیا اس طرح عابدہ کو ندیم کو طلاق دینے کا اختیار مل جائے گا؟

جواب

واضح ہو کہ جب تک شوہر بیوی کو اپنے اوپر طلاق واقع کرنے کا اختیار نہیں دے، بیوی کو طلاق واقع کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوتا لہذا صورت مسئولہ میں ہسپتال میں بیوی کو داخل کرنے کے لیے شوہر کے صرف شناختی کارڈ رکھوانے سےبیوی کو طلاق کا اختیار حاصل نہیں ہوا۔

فتاوی شامی میں ہے :

 وألفاظ التفويض ثلاثة: تخيير وأمر بيد، ومشيئة.

(كتاب الطلاق، باب تفويض الطلاق، ج3، ص315، سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407102392

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں