بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 ربیع الثانی 1446ھ 07 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی عزت نہیں کرتی، لڑتی رہتی ہے تو کیا حل ہے؟


سوال

میری بیوی ہمیشہ لڑتی رہتی ہے، عزت نہیں کرتی، کیا حل ہے ؟

جواب

میاں بیوی میں اگر مستقل لڑائی ہو تو دونوں کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ میرے ذمے  جن حقوق کی ادائیگی ہے، ان میں کوئی کوتاہی تو نہیں ہو رہی ؟ لہذا آپ اپنے ذمہ کے حقوق کے بارے میں اپنا محاسبہ کریں اور کمی ہورہی ہو تو اسے پورا کریں،  پھر  بھی اگر بیوی کی طرف سے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی ہو رہی ہو تو اسے  نرمی، محبت اور حکمت سے سمجھانے کی کوشش کریں،  پھر بھی معاملہ قابو میں نہ آئے تو دونوں خاندانوں کے نیک، سمجھ دار  لوگ  آپس میں بیٹھ کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کریں، اگر ان کی نیت اِصلاح کی ہوگی تو ان شاء اللہ موافقت کی صورت نکل آئے گی۔

نیز  آپس  کے  اتفاق  کے  لیے تقوی اور  خوفِ خدا بنیاد ہے،ایک دوسرے کے حقوق اداکرنے کی فکر کی جائے،باہمی معاملات میں صبر وتحمل سے کام لیا جائے۔ قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیتِ مبارکہ کا ہر فرض نماز کے بعد 11بار ورد کرکے صدقِ دل سے دعا کریں:

﴿وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الأَرْضِ جَمِيعاً مَّا أَلَّفَتْ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ﴾

نیز میاں بیوی کے حقوق کے متعلق تفصیل یہاں ملاحظہ کریں :

شریعت مطہرہ میں میاں اور بیوی کے حقوق

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144206200935

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں