بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی اپنی ذاتی کمائی کا حساب شوہرکو دینے کی پابند نہیں ہے


سوال

بیوی اپنی کمائی میں سے کچھ خرچ کرے خود پر یا کسی کو دے تو اس کے بارے میں شوہر کو جواب دہ ہے یا نہیں؟

جواب

بیوی کی ذاتی  کمائی بیوی کی  ذاتی ملکیت ہے،بیوی جس طرح چاہے اپنی ملکیت میں تصرف کرسکتی ہے،چاہے خوداپنےاوپرخرچ کرے یاکسی کودے،اس بارے میں وہ شوہر کوجواب دہ نہیں ۔

مجلة الأحكام العدلية میں ہے:

"المادة (1192) كل يتصرف في ملكه كيفما شاء."

(مجلة الأحكام العدلية،الفصل الأول: في بيان بعض قواعد أحكام الأملاك،المادة:1192 (ص230)ط:نورمحمد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100687

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں