بیٹی کے لئے لعلین نام رکھنا کیسا ہے؟
شریعتِ مطہرہ نے بچوں کے اچھے نام رکھنے کا حکم دیا اور اس کو والدین پر اولاد کا حق قرار دیا ، نام کے اچھا اور بامعنی ہونے کا انسان کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اچھے نام رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، لہذا نام رکھتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ نام اچھا اور بامعنیٰ ہو اور اگر بچی پیدا ہوگئی ہو تو بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں سے کوئی نام رکھیں یا کسی نیک خاتون کا نام رکھیں۔
زیر نظر مسئلہ میں لعلین نام معنوی لحاظ سے کوئی اچھا نام نہیں اس لیے اچھا با معنی نام رکھا جائے۔
ناموں کے لیے یہ لنک دیکھا جاسکتا ہے: اسلامی نام
فیروز الغات میں ہے:
"لعل :(ع۔ا۔مذ)سرخ رنگ،جواہر"
(مادہ،لعل، ص:1156، ط:فیروز سنز لاہور ،کراچی ،راولپنڈی)
فتاوٰی شامی میں ہے:
"التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله صلى الله عليه وسلم ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل."
کتاب الحظر والابحۃ،ج:6،ص:417،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144612100451
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن