کیا بٹ کوائن ٹریڈنگ بالکل ہی حرام ہے ؟ مطلب کسی بھی ذریعہ سے اس میں پیسے نہیں ڈال سکتے ہیں ؟
’’بٹ کوائن‘‘ اور اس طرح کی دیگر ڈیجیٹل کرنسی جنہیں ’’ کرپٹو کرنسی ‘‘ کہا جاتا ہے کا کوئی مادی وجود نہیں ہے، اس لئے اسے ’’کرنسی‘‘ یا ’’مال‘‘ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ، اس لیے اس کے ذریعہ لین دین کرنا، اس میں سرمایہ کاری کرنا اور اس کا کاروبار کرنا جائز نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100992
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن