بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بٹ کوائن میں سرمایہ لگانے کاحکم


سوال

کرپٹو کرنسی پہ کام کرنا اور اجرت لینا کیسا ہے؟ اور بٹ کوائن کے متعلق بھی تفصیلات ارسال فرما دیں !

جواب

’’بٹ کوائن‘‘  ( Bitcoin) اور اس طرح کی دیگر ڈیجیٹل کرنسی جنہیں  ’’ کرپٹو کرنسی ‘‘  کہا جاتا ہے،  کا کوئی مادی وجود نہیں ہے، اسے ’’کرنسی‘‘ یا ’’مال‘‘ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ؛ لہٰذا اس کے  ذریعہ لین دین کرنا، اس میں سرمایہ کاری کرنا ،اس میں دلالی کرنااور اس کا کاروبار کرنا جائز نہیں ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101387

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں