Bitcion پر مکمل تحقیق کرکے اس کے حلال ہونے یا نہ ہونے پر جواب دیا جائے!
’’بٹ کوائن‘‘یا کسی بھی نام سے متعارف کرپٹو کرنسیوں کا معاملہ تاحال مشکوک ہے، اور تحقیق طلب ہے اور تاحال پاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے، اس لیے اس کی خرید و فروخت نیز اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206201327
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن