بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’بٹ کوائن‘‘(کرپٹو کرنسی) کی مائننگ اور ٹریڈنگ (سرمایہ کاری) کا حکم


سوال

بٹ کوئن اور کرپٹو کرنسی کی مائننگ اور ٹریڈنگ کا حکم تفصیل سے بتائیں!

جواب

’’بٹ کوائن‘‘ اور اس طرح کی دیگر ڈیجیٹل کرنسی جنہیں  ’’ کرپٹو کرنسی ‘‘  کہا جاتا ہے کا معاملہ تاحال مشکوک اور زیر تحقیق ہے؛ لہٰذا جب تک مستند مفتیانِ کرام کی طرف سے بالاتفاق اس کے جواز یا عدمِ جواز کا فتوی نہ دیا جائے، اس وقت تک اس کی مائننگ، ٹریڈنگ  اور اس کے ذریعے خرید و فروخت سے اجتناب کیا جائے، چاہے اسے قانونی حیثیت بھی حاصل کیوں نہ ہوجائے۔

یہ بھی ملحوظ رہے کہ جامعہ کے مفتیانِ کرام کی طرف سے کافی عرصے سے اس کرنسی کی مختلف حیثیتوں پر غور و خوض جاری ہے، اس کرنسی کی ایجاد و بناوٹ اور مائننگ سمیت دیگر فنی اعتبارات سے بھی اس کا جائزہ لیا گیا ہے، لیکن تاحال اسے کرنسی یا باقاعدہ مال قرار دے کر اس کے ذریعے  خرید و فروخت کے جواز پر اطمینان نہیں ہواہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200524

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں