ميرا سوال یہ ہے کہ مجھ پر ۱۵ سال سے جادو تھا میں نے جیو ٹی وی پر ایک پروگرام دیکھا سید نور نقشبندی شازلی صاحب کا،ان سے میں نے ملاقات کی،انہوں نے مجھے روزانہ تیس ہزار بار بسم اللہ چالیس روز تک پڑھنے کو کھا، اس کے بعد انہوں نے مجھے تسبیح پر اس وظئفہ کی حاضری کا طریقہ بتایا،اوراب میں اس تسبیح پر حاضری کرتا ہوں اور اس طرح لوگوں کا جادو اور بندش وغیرہ کاٹتاہوں فی سبیل اللہ،اور لوگوں کو شفاء بھی مل جاتی ہے۔اپ میرے اس عمل کے بارےمیں کیا کھتے ہیں،یہ صحیح ہے؟
بسم اللہ کے پڑھنے سے علاج کرنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ تسبیح پر وظیفہ کے ذریعے حاضری کا طریقہ اور جادو کاٹنے کا عمل کیسا ہوتاہے اس کی وضاحت کے بعد جواب معلوم کرسکتے ہیں فقط واللہ اعلم۔
فتوی نمبر : 143101200688
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن